محبت کیا ہے:
کہتے ہیں کہ محبت خدا سے ہو تو عبادت بن جاتی ہے ،غریبوں ے ہو تو رحم دلی بن جاتی ہے۔مریضوں سے ہو تو ہمدردی بن جاتی ہے۔والدین سے ہو تو فرمانبرداری کہلاتی ہے۔ محبوب سے ہو تو رسوائی بن جاتی ہے اور کچھ کہتے ہیں کہ دکھوں کی سرزمین اور آنسوؤوں کا سمندر موت کی وادی اور زندگی کا خاتمہ بن جاتی ہے…لیکن برطانوی ماہرین طب کہتے ہیں کہ محبت میں ناکامی صحت کوتباہ کردیتی ہے اور جس کے اندر ٹوٹ پھوٹ کا عمل ،رد عمل بن جاتا ہے۔ انسان کا دل ٹوٹ جاتا ہے وہ مرجھائے ہوئے پھول کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ نا امیدی واضح ہوجاتی ہے، ناکام عاشق ایسی زندگی سے موت کو ترجیح دیتے ہیں اورعارضہ قلب، آنکھوں کے گرد حلقے اور جسم لاغر ہوجاتا ہے۔ بقول شاعر اس حالت کو اس طرح بیان کرتے ہیں:" دیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا" کیا محبت میں واقعی کشش ہوتی ہے یا صرف دل کے بہلانے کو یہ خیال اچھا ہے ؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ ایسی محبت سے ہم باز آئے جو دل کو جلائے دکھائے رلائے،،،،
آپ کا مخلص : بےباک
No comments:
Post a Comment