علی کرم اللّٰہ وجہہ
۱۳رجب المرجب ‘یومِ ولادتِ حضرت علی ابنِ ابی طالب کرم اللہ وجہہعلی ؑ عرفان کا در ہے‘علی ؑ گویا ولی گر ہے
( جائے ولادت خانہ ٔ کعبہ )کی نسبت سے ’’شب راز‘‘ سے ایک منتخب منقبت
علی ؑمستی کا ساگر ہے‘ علی ؑوارثِ پیمبرﷺ ہے
درود اُن پر سلام اُن پر‘ علی ؑجن کا برادر ہے
علی ؑتطہیر کا پیکر‘علی ؑ عِترت کا شوہر ہے
علی ؑ کا نام اسداللہ‘ علی ؑ کا چہرہ وجہہ اللہ
یدُاللہ ہے ولی اللہ‘ علی ؑ مِلّت کا رہبر ہے
علی ؑ اصلِ شہادت ہے‘علی ؑ سجدوں کی عظمت ہے
کہیں شبّیر ؑ کا سجدہ‘کہیں سجدے میں شبّرؑ ہے
نبیﷺ خاتم نبّوت کا ‘علی ؑ خاتم خلافت کا
نبی ﷺ کا کون ہے ہم سَر‘علی ؑ کا کون ہم سَر ہے
علی ؑ کی شانِ یکتائی‘ہمیںہرجا نظر آئی
کہیں مرہب،کہیں خیبر،کہیں نوکِ سناں سَر ہے
نبیﷺہے ذاتِ نُور اللہ‘علی ؑ ہے نُور کا شیدا
علی ؑ ہے شاہدِ اُولیٰ ‘ علی ؑ کا کعبے میں گھر ہے
میں ہوں واصفؔ علی‘وِردِ علی ؑ ہے میرا افسانہ
مجھے ہے کام سجدے سے‘ علی ؑ کے دَر میرا سر ہے
No comments:
Post a Comment