Saturday 26 February 2011


ہجرت سے گریز کرنے والوں کو تنبیہ
اس ہجرت کا موقع آ جانے کے بعد اس سے گریز کرنے والوں کا کیا معاملہ ہے؟ آخرت میں ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ قرآن مجید نے اس کو بہت اچھی طرح واضح کیا ہے تاکہ جسے عبرت پکڑنی ہو، وہ ضرور عبرت پکڑے۔ فرمایا:
 
''جن لوگوں کی روحیں فرشتے اس حال میں نکالیں گے کہ (کافروں میں پڑے رہنے کی وجہ سے) وہ اپنی جانوں پر ظلم ڈھائے ہوئے تھے، ان سے پوچھیں گے، یہ تم کس حال میں پڑے رہے، وہ جواب دیں گے: ہم اس ملک میں مجبور اور بے بس تھے۔ فرشتے کہیں گے: کیا اللہ کی زمین وسیع نہ تھی کہ تم اس میں ہجرت کر جاتے؟ یہی لوگ ہیں جن کا ٹھکانا جہنم ہے۔ اور وہ بڑا ہی برا ٹھکانا ہے۔'' (النساء ٤: ٩٧)

No comments:

Post a Comment