آنکھیں ہمارے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔آنکھ ایسا آئینہ ہے جس میں پوری شخصیت نظر آتی ہے۔ماہرینِ نفسیات کے مطابق آنکھوں کی رنگت اور اِن کی ہیئت سے کسی حد تک انسانی شخصیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
نیلی آنکھیں-
نیلی آنکھوں والا شخص مسرور خوش باش،ذہین،پھرتیلااور چاق و چوبند ہوتا ہے۔اکثر اوقات ایسے لوگ وقتی طور پر جوشیلے بھی ہوتے ہیں۔نیلی آنکھوں والے بڑے منتقم مزاج ہوتے ہیں۔اپنے منصوبوں کو ہمیشہ خفیہ رکھتے ہیں۔اِن میں فطری طور پر حکم دینے کی خواہش رہتی ہے اور ہمیشہ کمانڈ کرنے کی سوچتے ہیں ۔نیلی آنکھوں والے کسی دوسرے کے پیچھے چلنے کو پسند نہیں کرتے ہمیشہ دوسروں پر اپنی مرضی مسلط کرتے ہیں خواہ وہ صحیح ہوں یا غلط۔افہام و تفہیم یا کسی استدلال سے ان کو قائل کرنا آسان نہیں ہوتا۔
خاکستری آنکھیں۔
خاکستری آنکھوں والے بڑے ٹھنڈے مزاج کے ہوتے ہیں۔ہر بات کے نشیب وفراز پر نظر رکھتے ہیں۔کام سے جی نہیں چراتے بہت مضبوط اعصاب کے مالک ہوتے ہیں۔بہت کم گو ہوتے ہیں اُس وقت زبان کھولتے ہیں جب اُن کا بولنا ضروری ہو جائے۔جب اِنہیں کسی نقصان کا اندیشہ ہو تو بہت غور و فکر سے کام لیتے ہیں۔اگر آپ ان سے مخاطب ہوں گے تو یہ بڑے غیر متعلق انداز سے آپ کی طرف دیکھتے رہیں گے اور آپ کو احساس ہوگا کہ اس کی توجہ کسی دوسری طرف ہے اور آپ کوشش میں رہیں گے کہ جلد اپنی بات ختم کرلیں یا یہ کہ اُس کی دلچسپی بھی آپ کی گفتگو میں پیدا ہو۔
سیاہ آنکھیں۔اور۔گہری بھوری آنکھیں۔
سیاہ اور گہری بھوری آنکھوں کے مالک لوگ عام طور پر سطحی سوچ کے حامل ہوتے ہیں۔ان آنکھوں والے بڑے متشددمزاج ہوتے ہیں۔یہ لوگ بیمار ہوجائیں تو ان میں شخصی وقار یا مقناطسیت بڑی تیزی سے کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔اور بہت کم ہی عرصے میں یہ اپنی تروتازگی کھو بیٹھتے ہیں ان آنکھوں کے رنگ والے لوگ دوسرے لوگوں کی بہ نسبت زیادہ چڑچڑے ہوتے ہیں۔ان میں دوسروں کو دبا کر رکھنے کی خواہش بہت زیادہ ہوتی ہے۔اکثر یہ لوگ اپنے عزیزواقارب دوستواحباب کو جلد ناراض کر دیتے ہیں اور بہت کم معذرت قبول کرتے ہیں ان لوگوں پر ماحول کی تربیت کافی اثر انداز ہوتی ہے۔
بھوری آنکھیں۔
بھوری آنکھوں والے شخص بڑے پیار کرنے والے ہوتے ہیں اور جذبات کے اظہار میں بڑے فراخ دل اور صاف گو ہوتے ہیں ان کے دل میں جوبات ہوتی ہے اُسے بغیر کسی رکاوٹ کے زبان پر لانے کاحوصلہ رکھتے ہیں یہ اپنی صاف گوئی کی وجہ سے حلقہء احباب میں کچھ متنازع ہوتے ہیں بھوری آنکھوں والے عموماً صحتمند ہوتے ہیں اور لمبی عمر پاتے ہیں۔
بادامی آنکھ۔
بڑے سائز کی بیضوی یا بادامی آنکھ والے پیار کرے والے ہوتے ہیں وہ مسائل اور حالات کا مقابلہ مردانہ وار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہ لوگ نرم دل اور خوش اخلاق ہوتے ہیں لوگ ان کی باتوں اور شخصیت میں دلچسپی لیتے ہیں۔
چھوٹی آنکھیں۔
چھوٹی آنکھوں والے اکثر بڑے شرارتی ،متعصب،تنگ نظر،اور منصوبہ ساز ہوتے ہیں۔ایسے لوگ مشکوک محسوس ہوتے ہیں یہ لوگ اگر اپنی صلاحیتوں کا مثبت استعمال بھی کریں تو پھر بھی لوگ ان کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں فساد پھیلانا ان کی عادت ہوتی ہے
No comments:
Post a Comment